سرگودھا، مسلح افراد نے اراضی تنازعہ پر محنت کش کے مکان کو آگ لگادی ، قیمتی سامان جل کر راک ہوگیا ، مقدمہ درج

اتوار 25 فروری 2018 20:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)نواحی چک 68جنوبی میں مسلح افراد کی طرف سے محنت کش کے مکان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعہ کا پولیس تھانہ بھاگٹانوالہ نے مقدمہ درج کرلیا ،مگر سیاسی شخصیات کے دبائو کی وجہ سے پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی متاثرہ محنت کش محمد صفدر نے بتایا کہ اراضی کے تنازعہ پر بااثر ملزمان حق نواز بکھر ،حسنات بکھر وغیرہ نے اُس کے گھر پر دھاوابول کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی ،جس سے لاکھوں روپے کا گھریلو قیمتی سامان اور مقدس اورق بھی جل کر خاکستر ہوگئے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر علاقہ کی سیاسی شخصیات کے دبائو پر پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ،اُنہوں نے ڈی پی او سرگودھا اور آر پی اور سرگودھا سے فوری کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔