گھر سے لاپتہ ہونیوالی شادی شدہ خاتون کا سراغ مل گیا

اتوار 25 فروری 2018 20:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) گھر سے لاپتہ ہونیوالی شادی شدہ جواں سالہ خاتون کا سراغ مل گیا ،ریمونٹ ڈپو کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالی خاتون صائمہ کے نام سے شناخت ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق محبوب کالونی گل والہ کے رہائشی ٹیلر ماسٹر محمد شریف کی اہلیہ 24سالہ صائمہ بی بی جو کہ دو بچوں کی ماں بتائی گئی ہے جو چار روز قبل گھر سے دوا لینے گئی ، جو لاپتہ ہوگئی ،جسکی نعش جھال چکیاں پولیس نے ریمونٹ ڈپوکے قریب برآمد کرکے اسے لاوارث قرار دیکردفن کردیا پولیس کے مطابق صائمہ بی بی کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے ٹکر مار کر جاں بحق کردیا ،جبکہ ورثاء نے کہاہے کہ عینی شاہدین نے بتایاکہ متوفیہ ایک موٹر سائیکل سوار کیساتھ جاتے ہوئے گرکر دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :