بیوروکریسی اور ہیلتھ کیئر کمیشن کا رویہ ڈاکٹروں سے اچھا نہیں ،اس کے باوجود پی ایم اے ہڑتال کلچر کیخلاف ہے، ڈاکٹر محمد اشرف نظامی

اتوار 25 فروری 2018 20:30

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کیا ہے کہ پاکستان جیسے جمہوری ملک میں جہاں ہر وقت جمہوریت کو خطرات لاحق رکھتے ہیں،ایسے نا مساعد حالات میں بھی پی ایم اے جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہے معاشرہ اور سو سائٹی ڈاکٹر کے بغیر نہیں چل سکتی کیونکہ یہ پیشہ صحیح معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت سے وابستہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم ای)بورے والا کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔نقابت کے فرائض سابق جنرل سیکرٹی ڈاکٹر مقصود احمد شیخ اور نو منتخب جنرل سیکرٹی ڈاکٹر خالد مقصود نے انجام دیئے جبکہ تقریب سے ڈاکٹر ہسپتال لاہور کے سرجن پروفیسرڈاکٹر منصب علی سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد اعظم میاں نے بھی خطاب کیااور پی ایم اے کے ممبران کی طرف سے تنظیم کے سابقہ اور نئے عہدیداران پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کے حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کروائی پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کو عالمی ادارہ صحت کی رکنیت کا اعزاز حاصل ہے جبکہ پی ایم اے کے 44رکنی ڈاکٹروں کا وفد سی پیک پروگرام کے تحت گذشتہ دنوں بیجنگ (چائنا ) بھی گیا تھا اور اسی طرح دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی ہونے والی عالمی کانفرنسوں میں اسے نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بیوروکریسی اور ہیلتھ کیئر کمیشن کا رویہ ڈاکٹروں سے اچھا نہیں ہوتا اس کے باوجود پی ایم اے ہڑتال کلچر کیخلاف ہے ،بورے والا تعلیم صحت کھیلو ں اور انڈسٹری کے حوالے سے دنیا میں اپنی پہچان رکھتا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ بورے والا کو ضلع کا درجہ دے قبل ازیں مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے پی ایم اے کے سال 2018-19کیلئے منتخب عہدیداروں صدر ڈاکٹر محمد اعظم میاں ،نائب صدر ڈاکٹر اظہر امین، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد مقصود اور فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عمران سمیع اللہ، کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب عالم اور ڈاکٹر شمائلہ سے حلف لیا تقریب حلف برداری میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،سردار خالد محمود ڈوگر ،سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی کے رہنما ملک نوشیر لنگڑیال ،چیئر مین سی پی ایل سی سہیل صابر چوہدری، صدر بار میاں افتخار احمد صابر، صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،پروفیسر راشد سدھو کے علاوہ پی ایم اے کے ارکان ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ،ڈاکٹر محمد عمران بھٹی ،ڈاکٹر افتخار احمد رائو ،ڈاکٹر ادریس غنی ،ڈاکٹر کرنل (ر) عارف امین ،ڈاکٹر خالد محمود چوہدری ،ڈاکٹر سہیل عزیز ،ڈاکٹر ممتاز شفیع ،ڈاکٹر توحید احمد بھٹی ،کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر آصف علی ،ڈاکٹر فیضان کمال جوئیہ ،ڈاکٹر اظہار ،ڈاکٹر تصور خان بلوچ ،ڈاکٹر سیف اللہ ،ڈاکٹر رانا محمد طارق خان سمیت ڈاکٹر وں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :