Live Updates

تحریک انصاف کا پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے اورفیصل سبحان کی کھوج کیلئے "تلاش گمشدہ" مہم کے ساتھ ساتھ ملک گیر عوامی رابطہ مہم چلانے اورعابد باکسر کی حفاظت کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اتوار 25 فروری 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے اورفیصل سبحان کی کھوج کیلئے "تلاش گمشدہ" مہم کے ساتھ ساتھ ملک گیر عوامی رابطہ مہم چلانے اورعابد باکسر کی حفاظت کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت کے ہونے والے اجلاس میںپنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے اورفیصل سبحان کی کھوج کیلئے "تلاش گمشدہ" مہم کے باقاعدہ آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کو یابید کمپنی اور فیصل سبحان کا کھوج لگانے اور معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ہر فورم پر کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے اور کرپشن کی وارداتوں کو اجاگر کای جائیگا اس حوالے سے ملک گیر سطح پر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کیا جائیگا،مہم کا آغاز 4 مارچ کو کراچی سے کیا جائے گا ،عوامی رابطہ مہم کا تازہ ترین مرحلہ لاہور میں اختتام پذیر ہو گا،عابد باکسر کی حفاظت کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے ،اجلاس نے کہا ہے کہ ماوارئے عدالتی قتلوں کے حوالے سے شہباز شریف بدترین ریکارڈ کے حامل ہیں،خدشہ ہے کہ شہباز شریف خود کو بچانے کیلئے عابد باکسر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیں،عابد باکسر کی سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات