امریکہ ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے اور دہشتگردی کا معاون ملک قرار دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہے، فرانس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں فی الحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا تاہم ہمارے دشمن اس کے لیے کوشاں ہیں ،تین ماہ کا مزید وقت دیا گیاہے، حکومت پاکستان نے جس طرح اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے اور ایک شخص کو بچانے کے لیے پوری حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اسے ملکی مفادات کے تحفظ کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، بھارت کے اندر ہندو تنظیمیں مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہیں، کشمیر میں بھارتی فوج روزانہ مسلمانوں کو قتل اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں ، افغانستان سے پاکستان میں بھارتی قونصل خانے دہشتگردکاروائیاں کرانے میں ملوث ہیں،بھارت ایل او سی پر سول آبادی پر روزانہ گولہ باری کر کے نہتے عوام کو قتل کررہاہے اور الٹا کمزور سفارت کاری کی وجہ سے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کیاہوا ہے ، بھارت کے خلاف اتنی شہادتیں ہیں اگر انہیں حکومت اکٹھا کرے تو وہ دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے، اگر یہی حال رہا تو دشمن پاکستان کو دہشتگرد ممالک کی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا
امیر جماعت اسلامی پاکستانسینیٹر سراج الحق کا منصورہ میں لیڈر شپ ورکشاپ سے اختتامی خطاب
اتوار 25 فروری 2018 20:30
(جاری ہے)
کشمیر میں بھارتی فوج روزانہ مسلمانوں کو قتل اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔
افغانستان سے پاکستان میں بھارتی قونصل خانے دہشتگردکاروائیاں کرانے میں ملوث ہیں۔بھارت ایل او سی پر سول آبادی پر روزانہ گولہ باری کر کے نہتے عوام کو قتل کررہاہے اور الٹا کمزور سفارت کاری کی وجہ سے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کیاہوا ہے ۔ بھارت کے خلاف اتنی شہادتیں ہیں اگر انہیں حکومت اکٹھا کرے تو وہ دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔ اگر یہی حال رہا تو دشمن پاکستان کو دہشتگرد ممالک کی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔ انہوںنے یہ بات جماعت اسلامی کے ضلعی امراء اور سیکرٹریز کی دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہمارا معاشرہ مظلوم اور غلام معاشرہ ہے ۔اس کی سیاست ، معیشت اور نظام تعلیم تک غلام ہے ۔ پوری آباد کا بیشتر حصہ دو فیصد کے مفادات کے تحفظ میں لگا ہواہے اور اس کی پشت پر عالمی میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ ہے ۔ ہمیں اس نظام کو تبدیل کرنااور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرناہے ۔ ان حالات میں مظلوم وغلام انسانوں کا ترجمان بننا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں غربت اور افلاس نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔ ایک طرف ملکی وسائل کو سابقہ و موجودہ حکمرانوں نے لوٹ کر دولت کے انبار جمع کرل یے ہیں ۔ اندرو ن و بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں اور کاروبار سیٹ کیے ہیں ۔دوسری طرف یہ عالم ہے کہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل ان شاء اللہ اسلام کا ہے ۔ جماعت اسلامی نے عوام کو کرپشن فری پاکستا ن کا نعرہ دیا ہے ۔ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہوگا ۔ یہاں پر سیاسی ، معاشی اور مالی کرپشن ہے جس کے خلاف ہم نے عوام کو کھڑا کرناہے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن 2018 ء پر فوکس کرناہے اور منظم و متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ 3 مارچ کو کراچی میں ایک بڑا یوتھ کنونشن ہوگا ۔ 23 مارچ کو پشاور اور یکم اپریل کو پنجاب میں بڑے یوتھ کنونشن منعقد کیے جائیں گے جن میں لاکھوں نوجوان شریک ہوں گے ۔ سینیٹر سراج الحق نے ذمہ داران جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس حق اور سچائی اور مبنی بر حق پیغام ہے۔ آپ پورے اعتماد کے ساتھ اپنے مورچے میں ڈٹے رہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا عزم کریں ۔ وسائل اور طاقت حاصل کریں ، ان شاء اللہ مستقبل اسلام کا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.