Live Updates

عمران خان کا کیپیٹل کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان کی گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

شہباز شریف کی پانامہ لیکس اب منظر عام پر آئی ہے، فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا، فیصل سبحان نے بتایا کہ شہباز شریف اور انکے خاندان کے بیرون ملک اکانٹس میں کمیشن منتقل کیاگیا،اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا،پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہوچکا، حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے،چیئرمین پی ٹی آئی

اتوار 25 فروری 2018 20:30

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کیپیٹل کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان کی گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہ شہباز شریف کی پانامہ لیکس اب منظر عام پر آئی ہے، فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا، فیصل سبحان نے بتایا کہ شہباز شریف اور انکے خاندان کے بیرون ملک اکانٹس میں کمیشن منتقل کیاگیا،اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا،پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہوچکا، حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی پانامہ لیکس اب منظر عام پر آئی ہے، کیپیٹل کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا،فیصل سبحان نے بتایا کہ شہباز شریف اور انکے خاندان کے بیرون ملک اکانٹس میں کمیشن منتقل کیاگیا، اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا، عمران خان میں اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہوچکا، میری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میڑو اور اورنج لائین منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں،حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات