خیبرپختونخوا حکو مت نے سیا سی مدا خلت سے ادا رو ں کو آزاد اور خود مختیا ر بنا دیاہے،مشتاق احمدغنی

اتوار 25 فروری 2018 20:30

پشاور۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکو مت نے سیا سی مدا خلت سے ادا رو ں کو آزاد اور خود مختیا ر بنا دیاہے، تعلیم ،صحت ،ما ل اور محکمہ پو لیس کو غیر سیا سی کر نے کی بدو لت آج ہما رے صو بے میں امن و اما ن ،دہشت گر دی جیسی لعنت سے عوا م کو چھٹکا رہ ملا اور عوا م کو عزت اور انصاف مل رہا ہے‘ پرا ئیو یٹ تعلیمی ادا رو ں سے بچے سر کا ری تعلیمی ادا رو ں میںوا پس آرہے ہیں،ضلع ایبٹ آباد میں اربو ں رو پے کے تر قیا تی کا موں کا جا ل بچھا دیا گیا ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اتوار کے روزبا نڈی میرا یو نین کو نسل بگنو تر میں ممبر ضلع کو نسل سردار محمد سفیر کی جا نب سے دئے گئے ایک بڑے استقبا لیہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ اربو ں کے تر قیا تی کا مو ں کے سا تھ سا تھ ایبٹ آباد یو نیورسٹی کا قیا م ،دس کا لجز کا قیا م ،18کلو میٹر ایبٹ آباد با ئی پا س کا ٹینڈر ایف ڈبیلواو کو دے دیا گیا ہے جس پر جلد کا م شروع ہو گا،مر ی روڈ دو رویہ منصو بہ کے سا تھ سکو لو ں و کا لجو ں کی اب گریڈیشن ، پو لیس وارڈن سسٹم کا قیا م ،نئے سکو لو ں کا قیا م، ریسکو1122کا قیا م ،عجا ئب گھر کی تعمیر،آسٹرو ٹرف جیسے بڑے بڑے منصوبو ں لا ئے اور انشا اللہ بہت جلدنتھیا گلی میں بھی ریسکو 1122کا سینٹر قا ئم کیا جا ئے گا۔

انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ساڑھے چا ر سا لہ دور میں جتنے تر قیا تی کا م کروا ئے اتنے تر قیا تی کا م گزشتہ 70سا لو ں میں نہیں ہو ئے، کا لجز میں بی ایس پرو گرا م کے انعقاد سے کا لجز منی یو نیو رسٹیو ں کا کردار ادا کر ینگے، ہما رے ملک میں گلو بل وارمنگ ایک سنگیں مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے صوبائی حکومت نے بیلن ٹری سو نا می منصو بے کی صور ت میں ایک انقلا بی منصو بہ شروع کیا ، پی ٹی آئی2018کے الیکشن میںصرف صو بے میںہی نہیںبلکہ پو رے ملک میں انشا اللہ کا میا بی حا صل کر کے حکو مت بنا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :