تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے سی پیک چیلنجزاینڈ آپرچونیٹیز27فروری سے یکم مارچ ہوگا

اتوار 25 فروری 2018 20:30

پشاور۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) شہیدبے نظیربھٹووویمن یونیورسٹی پشاوراورسنٹرآف ایکسیلنس فارسی پیک اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے سی پیک کے حوالے سے تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے سی پیک چیلنجزاینڈ آپرچونیٹیز27فروری بروزمنگل سے یکم مارچ جمعرات ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں اندرون ملک اوربیرونی ملک سے متعددریسرچرزاپنی تحقیقی مکالے پیش کرینگے۔اس کے علاوہ کانفرنس میںمتعددپینل ڈسکشنزبھی رکھی گئی ہیں ،اس کے علاوہ ملک بھرسے نامورماہرین اورتجزیہ کاربھی کانفرنس میں مدعوکئے گئے ہیں جس میں زیادہ ترشخصیات سی پیک کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکرینگے ۔اس کے علاوہ چین سے بھی ماہرین کی ٹیمیں بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :