بیورو کریسی کا کام بند کرنا بغاوت ،وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ‘ لطیف کھوسہ

یوسف گیلانی کو کرسی سے اترنے کا مشورہ دینے والے اپنے خلاف فیصلہ آنے پر عدلیہ کیخلاف ہو گئے ہیں

اتوار 25 فروری 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کا کام بند کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ،وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون سوسائٹی کے انتخابات کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف فیصلہ آیا تو وہ عدلیہ کے خلاف ہوگئے ،نواز شریف جب خود نااہل ہوئے ہیں تو شور مچا رہے ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف جب کیس شروع ہی ہوا تو ان کو تو کرسی سے اترنے کا مشورہ دے رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کا کام بند کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ، وفاقی اور پنجاب حکومت کو اس عمل پر نوٹس لینا چاہیے ۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ سستی روٹی ،آشیانہ ہائوسنگ سکیم ،دانش سکول ،پیلی ٹیکسی سمیت شہباز شریف کے تمام منصوبے کرپشن کا شکار ہیں اور اب یہ نیب کی پکڑ میں آگئے ہیں اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کے خلاف ہوگئے ہیں ۔