کرہ ارض کو سب سے بڑا خطرہ ماحولیاتی آلودگی سے ہے،چوہدری انوار احمد خان

اتوار 25 فروری 2018 20:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) کرہ ارض کو سب سے بڑا خطرہ ماحولیاتی آلودگی سے ہے، یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری انوار احمد خان نے تلہ گنگ تحصیل کورٹس میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز جاوید اقبال بوسال محمد فاروق ماحولیاتی مجسٹریٹ سینئر سول جج سید فہیم احمد شاہ سول جج ملک شیر افصل سول جج مس مہوش فاطمہ انصاری صدر تلہ گنگ بار محمد ریاض موگلہ سیکرٹری بار ملک حامد نواز نوشیری اور چیف کنزرویٹو محکمہ جنگلات کنزرویٹو آفیسر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ اس وقت کرہ ارض کو سب سے بڑا خطرہ ماحولیاتی آلودگی سے ہے، ماحول کی بہتری انسان اور انسانی معاشرے کے لیے انہتائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق کسی بھی ملک میں %25رقبہ پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح%5ہے۔