Live Updates

محمد نواز شریف پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں ،عمران خان نے جھوٹی سیاست کو فروغ دیا، میٹرو بسوں کو جنگلہ بس کہنے والوں نے پشاور کا ستیا ناس کر دیا ، این اے 57 میں کوئی دیہات سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

اتوار 25 فروری 2018 20:10

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں ،عمران خان نے ساڑھے چار سالون کے دوران جھوٹی سیاست کو فروغ دیا، پنجاب میں میٹرو بسوں کو جنگلہ بس کہنے والوں نے پشاور کا ستیا ناس کر دیا ،این اے 57میں کوئی دیہات سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا، جون تک 95%منصوبے مکمل کر لیئے جائیں گے، کامرہ کو پہلے بھی کارپٹ روڈ دی تھی ،سوئی گیس کی منظوری سے عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کردیا ،کامرہ میں دیگر ترقیاتی منصوبے بھی نون لیگ کی حکومت میں مکمل ہوئے تھے ،زندگی اٹک کے عوام کے لئے وقف کر دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامرہ میں سوئی گیس اور دو سڑکون کی افتتاحی تقیب کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جلسے سے چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود،حاجی اسلام ،ملک اکمل شفیق ،شیخ عارف نے بھی خطاب کیا، اس مو قع پر ضلعی نائب صدر سلیم شہزاد ،وائس چیئرمین طاہر اعوان،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،حاجی محمد نعیم،شیخ سہیل،حاجی احسان،سعید الرحمان،طلال بٹ،خاور سیٹھ ،رفیق بھولا کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری تمام منصوبے میاں محمد نواز شریف نے دئیے، جب بھی ملک میں ترقی ہوئی میاں محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی، ملک بھر میں میاں محمد نواز شریف نے جہان بڑے منصوبے شروع کیئے وہا ں ہے خادم پنجاب نے پنجاب میں تاریخ ساز کام کروائے جسکو پوری دنیا مانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی شیر اب زیادہ خطرناک ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ ہے، انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ دیہاتوں کو شہروں جیسی سہولیات فراہم کروں گا یہی وجہ ہے کہ حلقے کے کونے کونے میں سوئی گیس کی فراہمی اور کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے گئے ۔

پندرہ سال تک اٹک مین حکمرانی کرنے والون نے اٹک کیلئے کچھ بھی نہین کیا اب 2018کے الیکشن میں وہ کس منہ سے عوام کے سامنے جائیں گے ،کامرہ کو اپنا گھر سمجھتا ہوں، جو کام رہ گئے ہیں انکو بھی مکمل کریں گے ،کامرہ کے عوام نے سوئی گیس اور سڑکوں کی تعمیر پر شیخ اافتاب احمد اور شیخ سلمان سرور کو خراج تحسین پیش کیئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات