فتح جنگ ،ہفتہ صحت کے دوران 27ہزار سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ ، مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کئے گئے

اتوار 25 فروری 2018 20:10

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) ہفتہ صحت کے دوران 27ہزار سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کئے گئے، محکمہ صحت اٹک کے حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ہفتہ صحت جس میں مختلف افرادمیں پائے جانے والے امراض کی مفت تشخیص کا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکیٹو آفیسر ہیلتھ اٹک عبادت ملک کی جانب سے حاصل کی جانے والی طبی معائنہ کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ااسفند یار شہید اٹک اور 5تحصیل ہیڈ کوارٹر جن میںتحصیل جنڈ ، تحصیل حسن ابدال ، تحصیل پنڈی گھیب، تحصیل حضرو اور تحصیل فتح جنگ کے علاوہ 3دیہی مراکز صحت رنگو ، باہتر اور مگھیاں جبکہ نو بنیادی مرکز صحت شامل ہیں میں مجموعی طور پر 27ہزار 275افراد کا طبی معائنہ کیا گیا ان مختلف ہسپتالوں میں ھیپاٹائیٹس Cکے 976، Bکے 170، ذیابیطس کے 1458، فشار خون کے 2580، TBکے 392، سانس کے مرض میں مبتلا472جبکہ ملیریا کے 25کیسز سامنے آئے اس کے علاوہ 21ہزار افراد کی ضلع بھر میں ھیپاٹائیٹس Bاور ٹیٹنس سے بچائو کی ویکسینیشن بھی کی گئی ہیلتھ ذرائع کے مطابق ھیپاٹائیٹس Cکے 976مریضوں کو پی سی آر علاج کیلئے ہیپاٹائیٹس کلینک جو کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اسفند یار شہید میں موجود ہے میں بھیج دیا گیا ہے تا کہ ان کا علاج فوری طور پر شروع ہو سکے۔