غوطہ میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر کسی بھی صورت خاموش نہیںرہیں گے ,مولانا عبدالواسع

جس طرح مسلمانوں کے خلاف حالات پیدا کیے جا رہیں یہ دنیا کے امن کے لئے نیک شگون نہیں ہے،اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی

اتوار 25 فروری 2018 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ غوطہ میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر کسی بھی صورت خاموش نہیںرہیں گے اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اب مسلمانوں کو اس پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اپنی آواز بلند کرے جس طرح مسلمانوں کے خلاف حالات پیدا کیے جا رہیں یہ دنیا کے امن کے لئے نیک شگون نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں پارٹی کے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ عراق، افغانستان ، لبنان کے بعد اب جس طرح شام کے علاقے غوطہ میں نہتے مسلمانوں پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے اور اب تک 500 سے زائد مسلمان جس میں زیادہ تر خواتین بچے شامل ہے شہید ہو گئے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان حالات میں ہمیں خاموش نہیں رہنا چا ہئے بلکہ اس پر احتجاج کر نا چا ہئے تاکہ دنیا بھر میں جس طرح مسلمانوں پر ایک سازش کے تحت مظالم کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے اس پر ہم سب کا حق ہے کہ ہم حالات کو بہتری کی طرف لے جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے جہاں پر بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا ہے ہمیشہ اپنا مذہبی فریضہ ادا کیا ہے انہوںنے کہا کہ جس طرح کو ششیں کی جا رہی ہے کہ عراق، افغانستان، لبنان کے بعد اب دیگر مسلمان ممالک کے خلاف ایک منصوبہ بندی بنا رہی ہے کہ مسلمانوں کو کس طرح زیر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو بھی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے جس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے انہوںنے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردا رادا کیا ہے اور دوسروں کے لڑائی میں اپنے ہی ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا اب بھی امریکہ خوش نہیں ہے کیونکہ امریکہ اپنے آقائوں کوخوش کرنے کے لئے پاکستان پر دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اب پاکستان کسی بھی صورت امریکہ یا کسی اور ملک کے دبائو میں نہیں آئے گا ۔