اسلام آباد، اے آئی او یو کا مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے پہلی بار ڈیڑھ سالہ بی ایڈ اور ایم بی ای)کامن ویلتھ آف لرننگ(پروگرامز کا آغاز

اتوار 25 فروری 2018 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو )نے مشرق وسطیٰ کی 6ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے پہلی بار ڈیڑھ سالہ بی ایڈ اور ایم بی ای)کامن ویلتھ آف لرننگ(پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان اور بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے لئے یونیورسٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے دیگر تعلیمی پروگرامز میں میٹرک )جنرل(،ْ انٹرمیڈیٹ )جنرل و کامرس(،ْ بیچلر پروگرام )جنرل ،ْ کامرس ،ْ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز ،ْ ماس کمیونی کیشن(کے علاوہ عربی بول چال ،ْ اللسان العربی اور دیگر پروفیشنل شارٹ کورسسز شامل ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے ان ممالک میں مقیم پاکستانی اب ان میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنا داخلہ فارم مع مقررہ فیس 5۔مارچ 2018ء تک جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس سے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :