سرگودھا،وزیر اعلیٰ پنجاب کا محکمہ تعلیم کی ترقیاتی سکیمیں سست روی کا شکار ہونے پر اظہار برہمی

متعلقہ محکموں کو 31 مارچ تک منصوبوں کو مکمل کرانے کی ہدایت جاری

اتوار 25 فروری 2018 19:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ تعلیم کی ترقیاتی سکیمیں سست روی کا شکار ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو 31 مارچ تک ان منصوبوں کو ہر حال میں مکمل کرانے کی ہدایت کی ہے، عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، اس وقت سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن خطرناک عمارتوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی جاری ترقیاتی سکیموں کی رفتار سست ہے، جسکی وجہ سے طالبعلموں کی پڑھائی میں ہرج ہو رہا ہے، جسکی رپورٹ ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور انتظامیہ کو چیکنگ کرنے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :