سوات، ذہین خان کی زیر صدارت اے این پی پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس

اسفندیار ولی خان 11مارچ کو سوات میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کر ینگے

اتوار 25 فروری 2018 19:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) اے این پی کے مرکزی قائد اسفندیار ولی خان 11مارچ کو سوات میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کر ینگے پارٹی رہنمائوں تحصیل کبل نے اہم اجلاس طلب کر کے جلسہ عام کے تیاریوں کا با قاعدہ جا ئزہ لیا ،تاریخی جلسہ کرانے کی ضرورت پر زور دیا ،گزشتہ روز تحصیل کبل ANPکا ایک اہم اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر ذہین خان منعقد ہوا جس میں شوکت خان ،افرین خان ،سعید خان یو سفزئی اور پارٹی کے دیگر مشران نے شرکت کیااجلاس میں پارٹی امور کے علاوہ آئندہ الیکشن سمیت دیگر اہم فیصلے کی گئے جبکہ پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی 11مارچ کو سوات میں تا ریخی جلسہ عام کے حوالے انتظامات کا جا ئزہ لیا گیا ذہین خان ،شوکت خان اور دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ANPسوات میں آئندہ الیکشن میں نو جوانوں کی بھر پورقوت سے میدان میں اترے گی اور سیاسی جماعتوں کو عبرت ناک شکست دے کر صوبے میں حکومت بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :