کوئٹہ ، مختلف حادثات وواقعات میں ایک شخص ہلاک ،17 زخمی

اتوار 25 فروری 2018 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات وواقعات میں ایک شخص ہلاک اور17 زخمی ہو گئے تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ڈرائیور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا اسی طرح کوئٹہ کے علاقے میں ایک شخص کوزخمی حالت میں بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈیرہ مراد جمالی ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ پر دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے دو افراد پرویز علی شاہ اور یار محمد زخمی ہو گئے اس کے علاوہ چمن کے علاقے ژڑہ بند کے مقام پر تیز رفتار کوچ الٹنے سے اس میں سوار 8 افراد زخمی ہو گئے اس کے علاوہ حب کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے اس میں سوار4 افراد زخمی ہو گئے مچھ میں دو افراد زخمی ہو گئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :