پنڈی بھٹیاں،بیس کروڑکے کثیروقومی سرمایہ سے عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ پر بیس کروڑخرچ کرنے کے باوجود نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر کر رکھ دیا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) بیس کروڑکے کثیروقومی سرمایہ سے عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا سپورٹس بورڈ پنجاب نے مشرف دور حکومت یہ نوید دی تحصیل ہیڈ کوارٹر میں عالمی سطح کے ہاکی کمپلیکس کے منصوبہ کی منظوری دی اس منصوبہ کو مکمل کیا گیا اور کہا گیا اس میںعالمی سطح کی سہولیات اور گراؤنڈاورباسکٹ بال کی گراؤنڈ کوچ کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا اور گراؤنڈ میں عالمی معیار کا گھاس لگایا جائے گا مگر عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ پر بیس کروڑخرچ کرنے کے باوجود نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر کر رکھ دیا گیا ان کے تمام خواب چکناچُور کرنے کے بعد ہاکی کمپلیکس کوہائی سکول کے حوالے کر دیا گیا اس ہاکی کمپلیکس کی حالت کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے قومی سرمایہ کا ضیاع کیا گیا اور عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے کھلاڑیوں کو محروم کر کے رکھ دیا گیا ہے اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے گئے مگر پوچھے کون پنڈی بھٹیاں نامہ نگار دریائے چناب پل کے ساتھ عوام کے سیرو تفریح کیلئے پارک سیر گاہ بنائی جائے پنڈی بھٹیاں سیال موڑ مڈھ رانجھا ،لکسیاں ، سرگودھا، جلالپور بھٹیاں بھاگٹانوالہ سمیت گرد و نواح کے قصبات کی لاکھوں کی آبادی کو سیر سیاحت کی سہولت میسر آ سکیں گی یہ مطالبہ مرکزی انجمن تاجران ، انجمن اصلاح المسلمین ، نیشنل پریس کلب ، انجمن تحفظ حقوق صارفین ، اور دیگر تنظیموں نے وزیراعلے پنجاب میاں شہباز شریف سے کیا ہے ان کا کہنا ہے ان علاقوں لوگوں کو سیر وتفریح کی سہولت تک نہ ہے اس آلودگی اور ڈی پریشن کے ماحول میں اس سہولت کا ہونا ضروری ہے اس سے سیاحت کو بھی فروغ مل سکے گا اس سیر گاہ میں تفریحی سہولتوں کو بھی فراہم کیا جائے جنگلی حیات کے فروغ کیلئے بھی علاقہ مخصوص کیا جائے ان حلقوں نے امید کی ہے اس عوامی مطالبہ کو فوری پورا کرنے کا اعلان کیا جائے ؒٓپنڈی بھٹیاں !

متعلقہ عنوان :