شیر گڑھ ، ایم پی اے جمشید خان مہمند حلقہ پی کے 27کو ماڈل حلقہ بنا کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کردیا،حمید صافی

حلقہ میں سوئی گیس کے لائن بچھاکر لوگوں کے دل جیت لئے بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل کرکے وولٹیج کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا،ممبریو سی مکوڑی

اتوار 25 فروری 2018 19:30

شیر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی کونسل کے ممبراوریو سی مکوڑی کے سابق ضلعی امیدوار حمید صافی نے کہا کہ ایم پی اے جمشید خان مہمند نے حلقہ پی کے 27کو ماڈل حلقہ بنا کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کردیاہے پورے حلقہ میں سوئی گیس کے لائن بچھاکر لوگوں کے دل جیت لئے بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل کرکے وولٹیج کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا سڑکیںاور فرش بندیوں کے ساتھ سکولوں کا جال بچھایا جس کی بدولت ممبر صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمندعوام کے ہیروں بن گئے اور آئے روزلوگ جوق درجوق مسلم لیگ( ن) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف پی کے 27بلکہ پورا ضلع مردان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بن گیاہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کودرے کے مقام پر ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب میں کیا اس موقع پر چیرمین حکم خان،رحمت اللہ استاد، ناظم علی رحمان، حنیف خان اور سعید خان بھی موجود تھے اجتماع میں محمد سائل، سرفراز کاکا، غلام جان کاکا، غلام محمود، مناسب خان، صنوبر خان اور دیگر نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدراور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور دیگر کی خصوصی دلچسپی سے پورے صوبہ میں اورخاص کرضلع مردان میں اربوں روپے کی ترقیاتی کام کئے گئے جس کی وجہ سے مسلم لیگ عوام کی مقبول جماعت بن کر ابھری ہے آنے والا دور مسلم لیگ کا ہوگا وزیراعلیٰ کے پی کے انجینئر امیر مقام ہوں گے جبکہ جمشید خان مہمند سینئر صوبائی وزیرہوں گے انہوں نے کہا کہ پی کے 27میں دوسرے امیدواروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گی

متعلقہ عنوان :