پشاور، جمعیت طلبہ عربیہ کے زیراہتمام یک روزہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

مولانا عبیدالرحمن عباسی آج ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے

اتوار 25 فروری 2018 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ مولانا عبیدالرحمن عباسی کل بنوں میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت طبہ عربیہ بنوں کے منتظم مولانا طفیل نے میڈیا کو دورے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ بنوں کے زیراہتمام یک روزہ ختم نبوت کانفرنس کا لیڈی پارک بنوںمیںانعقاد کیا گیا ہے جس میں جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ عبید الرحمن عباسی ،تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا مفتی امتیاز ،جمعیت طلبہ عربیہ کے صوبائی منتظم مولانا شمشیر اوردیگر ضلعی قائدین شریک ہوں گے کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے اُنہوں نے بنوں کے علماء اکرام ،طلباء اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہی

متعلقہ عنوان :