Live Updates

اداروں کا ٹکراؤ ملکی مفاد میں نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

عوامی مسائل حل کرنا پنجاب انتظامیہ کا آئینی فرض ہے،رہنما تحریک انصاف

اتوار 25 فروری 2018 19:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ممتاز آباد میں پی ٹی آئی کے زیر انتظام منعقدہ میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کا ٹکراؤ ملکی مفاد میں نہیں ہی.پنجاب انتظامیہ تالا بندی ختم کری.شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا پنجاب انتظامیہ کا آئینی فرض ہی.اگر احد چیمہ کی گرفتاری پر اختیارات سے تجاوز کیا گیا ہے تو عدلیہ سے رجوع کیا جا سکتا ہی.

(جاری ہے)

نیب کے مطابق انہوں نے احد چیمہ کی گرفتاری میں قانونی تقاضے پورے کیے ہیں.اداروں کے ٹکراؤ سے اجتناب کرنا چاہیئی. آج عدلیہ آزاد ہی.اداروں کو نشانہ بنانا یا آئین سے تجاوز کرنا مناسب نہیں.تالا بندی سے بیوروکریسی عوام کی خدمت نہیں کر سکتی.انہوں نے کہا کہ جذباتی فیصلوں سے گریز کیا جائی. یہ نہ ہو پارٹی اور نظام کا نقصان ہو جائی.شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیرس میں گھناؤنی سازش کے تحت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی.انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات میں ہی.اس وقت تحمل اور بردباری کی ضرورت ہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات