تحریک انصاف کا پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیور و کریسی بارے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز بڑا اعلان کرتے ہوئے پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیور و کریسی بارے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،خط میں مطالبہ کیا جائے گا کہ احتجاجی آفیسرز کو قطعی طورپر نگران سیٹ اپ میں تعینات نہ کیا جائے کیونکہ یہ آفیسر ز اپنی غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ حلف کی پاسداری میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی احتجاجی بیور و کریسی درحقیقت رائے ونڈ کی ذاتی ملازم بن چکی ہے،مسلم لیگ (ن) کا ڈی ایم جی ونگ قطعی طورپر الیکشن میں کسی جگہ بھی قبول نہیں ہوگا،الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ایسے افسران کی نگران سیٹ اپ میں تقرری نہ کرنے کامطالبہ کریں گی۔