جعفرآباد ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی ملک کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی

ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر سیاست کرتے ہوئے عوامی خدمت کی ہے،وفد سے بات چیت

اتوار 25 فروری 2018 19:30

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی ملک کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں میر مرتضیٰ بھٹو کی لا زوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا محترمہ غنوی بھٹو نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کا مشن جاری رکھتے ہوئے جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے ان کی محنت اور سیاسی جدوجہد کو داد دینا اپنا فرض سمجھتا ہوں میرے بیٹے عمر خان جمالی کے کاروان کی حمایت کر کے ساتھ چلنے پر بہت خوشی محسوس ہوئی ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر سیاست کرتے ہوئے عوامی خدمت کی ہے کبھی عوام کے مفادات پر سودے بازی نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر کامریڈ ظہور احمد کھوسہ کی قیادت میں ملنے والے و فد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر اللہ بخش رند ،تحصیل صدر ہیبت خان میرالی گولہ،دیدار علی بھٹی،سٹی صدر فرید احمد جکھرانی،صوبائی رابطہ سیکرٹری نذیر احمد محمد حسنی،شاہ محمد گاجانی ،محمد یوسف ابڑوو یگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام موجودہ حکومت سے انتہائی مایوس ہو چکے ہیں اب عوام باشعور ہو چکی ہے کسی بھی مفاد پرست عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ملک سمیت علاقے کے عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر سیاست کی ہے کبھی ملکی اور عوامی مفادات پر سودے بازی نہیں کی ہے علاقائی سیاست کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے بیٹے عمر خان جمالی کو عوام کی خدمت کرنے کیلئے میدان میں لایا ہوں ایک سوال کے جواب میں الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ امید ہے کہ عمر خان جمالی کبھی عوام کومایوس نہیں کریں گے شرافت اور رواداری کی سیاست میں اپنے ملک اور علاقے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات کی قربانی دیں گے