ہرنائی ،پاکستان پیپلز یوتھ نے قدیر ملازئی کو ضلعی صدرمقررکرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پاکستان پیپلز یوتھ کے صوبائی صدر ثناء اللہ جتک صوبائی جنرل سیکرٹری عین الدین کاکڑ ،سیکرٹری اطلاعات سفرندیم نے صوبائی کابینہ کی مشاورت سے قدیر ملازئی کو ضلعی صدر ، خدائیداد ترین کو ضلعی جنرل سیکرٹری ، حفیظ اللہ ترین کو ضلعی سیکرٹری پیپلز یوتھ ضلع ہرنائی مقررکرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا اس سلسلے میں پارٹی کے ضلعی دفتر میں پیپلز یوتھ کے نئے عہدیداروں کی نوٹیفکشن کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی پی پی پی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین جنرل سیکرٹری ملک شین گل ترین ، سیکرٹری اطلاعات شازیب بھٹو نے پیپلز یوتھ کے نئے عہدیداروں کے گلے میں ہار ڈالے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پیپلز یوتھ کو فعال بنانے کیلئے ضلع کے تمام نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے جدوجہد کرینگے

متعلقہ عنوان :