گرلزمڈل سکول کو شہر سے باہر دو کلومیٹر دور منتقل کرنا طالبات پر تعلیم کے دروازے بندے کا مترادف ہے،شیرزمان پوپلزئی

اتوار 25 فروری 2018 19:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) اسپیدے ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین اور معروف ایجوکیٹر شیرزمان پوپلزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان ،صوبائی وزیر تعلیم و سیکرٹری بلوچستان ، کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی سے مطالبہ کیا ہے کہ گرلزمڈل سکول فاروقیہ جلال آباد ہرنائی کو شہر سے باہر دو کلومیٹر دور منتقل کرنا محلہ جلال آباد کے عوام اور طالبات پر تعلیم کے دروازے بندے کا مترادف ہے حکومت اور محکمہ تعلیم عوام کو تعلیم دینے کے بجائے ان پر تعلیم کے دروازے بند کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ گرلز مڈل سکول فاروقیہ محلہ جلال آباد کو ہرنائی شہر سے دو منتقل کرنا ایک تعلیم دشمن اقدام اور کثیرآبادی والے محلے کے عوام کے تعلیمی قتل کے مترادف ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ضلع کے عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور عوام کو تعلیمی سہولیات مہیا کرنا محکمہ تعلیم کی عین ذمہ داری ہے وہی محکمہ تعلیم علاقہ کے عوام سے تعلیمی مواقع چھین کر انہیں جہالت کے اندھیرے کی طرف دھیکل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گرلز مڈل سکول فاروقیہ جلال آباد کیسی کی زاتی جاگیر نہیں بلکہ محکمہ تعلیم کا اثاثہ ہے اور مذکورہ سکولوں میں درجنوں طالبات زیر تعلیم ہے سکول کو شہر سے منتقلی ایک افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہاکہ اسپیدے ویلفیئر سوسائٹی ہرنائی سکول کی منتقلی کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی

متعلقہ عنوان :