قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے،ایس ایچ او نصراللہ خان ابڑو

اتوار 25 فروری 2018 19:30

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کے ایس ایچ او نصراللہ خان ابڑو نے کہا ہے کہ قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس اپنا کام کر ے گی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے دو چوری شدہ مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے ہیں جلد ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جاے گا سٹی کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ جات پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے مختلف نمائندہ وفود اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوے کیا اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد کے وائس چیئرمین وڈیرہ ظفراللہ ابڑو عبدالجبار بھٹو، محمد طارق ابڑو، محمد یوسف ابڑو اور نذیر احمد ابڑو موجود تھے ایس ایچ او نصراللہ خان ابڑو نے کہا کہ مختلف کاروائیوں اور چیکنگ کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ڈکیتی کی واردات میں مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی اور اب بھی مختلف علاقوں میں پولیس اپنی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ قیام امن کو برقرار رکھنے میں شہریوں کے ساتھ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھیں اور کہا کہ اج میڈیا کا دور ہے کوئی بات چھپ نہیں سکتی بہتر اور مثبت رپورٹنگ کے ذریعے پولیس کی رہنمائی کرکے جرائم پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد نذیر احمد کرد اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کی خصوصی ہدایات پر سٹی پولیس نے ایک بہتر حکمت عملی کے تحت چھاپے مار ٹیمیں تشکیل دی ھوئی ہیں جن سے اچھی پیش رفت سامنے آرہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارہ مقصد جرائم کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے پولیس دن رات اپنا کام کر رہی ہی

متعلقہ عنوان :