لورالائی، پروگرسیو پینل پروفیسرز کے مسائل حل کرے گی،کالج اساتذہ پروگرسیو پینل کواس بار کامیاب کرائیں، پروفیسر عبد القدوس کاکڑ

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پروگرسیو پینل پروفیسرز کے مسائل حل کرے گی بلوچستان بھر کے کالج اساتذہ پروگرسیو پینل کواس بار کامیاب کرائیںگے کامیاب ہو کر بی پی ایل اے کے منشور پر عمل پیرا ہوں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پروگروسیو پینل ژوب ڈویژن کے نائب صدر پروفیسر عبد القدوس کاکڑنے کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2018میں ہونے والے مرکزی الیکشن میں پروگرسیو پینل پوری طرح تیاری کرچکا ہے ساتھیوں کے ساتھ صلاح ومشورے جاری ہیں اور اس بار پروگرسیوپینل برسرِ اقتدار آکر بی پی ایل اے کے پلیٹ فارم سے کالج اساتذہ کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا عنقریب پینل کے نامزد مرکزی اور ڈویژنل عہدیداران ژوب ڈویژن سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ کالج اساتذہ کو درپیش بڑے مسائل درپیش ہیں جو طویل عرصے سے حل طلب ہیں کالج اساتذہ یونیورسٹی اساتذہ کی طرح ون اسٹپ اپ گریڈیشن کے حقدا ر ہیں ۔

(جاری ہے)

بینولنٹ فنڈ کی ریٹائرمنٹ کے وقت ادائیگی ایک جائز مطالبہ ہے ۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے کالج اساتذہ کا کوٹہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ میں صرف چند کو موقع ملتا ہے کہ وہ اپنی ڈگری کو اپ گریڈکرسکیں یہ کوٹہ ترجیحی بنیادوں پر بڑھایا جائے انہوں نے صوبہ بھر کے کالج اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اس بار پروگرسیو پینل کو کامیاب کرائیں تاکہ بلوچستان بھر کے کالج اساتذہ کے مسائل حل ہوں