لورالائی،تحصیل میختر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز شدید ژالہ باری نے تباہی مچا دی

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) تحصیل میختر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز شدید ژالہ باری نے تباہی مچا دی چند منٹ ہونے والے ژالہ باری کے اولے 50 گرام سی150 گرام کے تھے جسکی وجہ سے بادام، گندم ،ٹماٹر اور شملا مرچ کی پنیری مکمل تباہ ہوگئی اسکے علاوہ۱ زمینداروں کی جانب سے لگائے گئے سینکٹروں شمسی شیشے بھی ٹوٹ گئے اور علاقے کے زمینداران ایک بار بھر سے تباہی کے دھانے پر کھڑے ہو گئے زمیندار ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ملک عصمت اللہ کدیزئی نے وزیراعلی بلوچستان ، کمشنر ژوب ژوب ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا شرن حمزہ زئی لوڑی دامان اور میختر کے دوسرے علاقوںمیں ہونے والے زمینداروں کے نقصانات کا فورا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا پچھلے سال بھی ژالہ باری سے زمینداروں کے ہونے والے نقصانات کی بھی ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی ہے جو افسوس ناک بات ہی

متعلقہ عنوان :