تمبو، پولیس کی ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے لئے کاروائی ،سینکڑوں گاڑیوں کا چالان کر دیا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے کاروائی سینکڑوں گاڑیوں کا چالان درجنوں موٹر سائیکلوں کو 550کے تحت پکڑ لیا گیا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاست نہیں میرحسین احمد لہڑی ایس ایس پی نصیرآباد تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں ناکہ سلیمان کے مقام قومی شاہراہ پر ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کی سربراہی میں چار پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز نصراللہ ابڑو، محمد عیسی کھوسہ،شمن علی سولنگی علی گوھر لہڑٹریفک سارجنٹ سیف اللہ جویا نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی میں نان رجسٹریشن گاڑیوں،کالے شیشے والی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سینکڑوں گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرکے چالان کردئے اور ان پر بھاری رقم جرمانہ عائد کیاگیا درجنوں بغیر کاغذات کے موٹرسائیکلوں کو 550کے تحت پکڑلیاگیااس موقع پر ایس ایس پی نصیرآباد حسین احمد لہڑی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے اس طرح کی کاروائی سے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور عوام میں شعور آگاہی آرہی ہے عوام کو چایئے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درامد کریں اور اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرایئںانہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں اس سے قبل ٹریفک قوانین کے حوالے سے کوئی پالیسی مرتب نہیں کی گئی تھی ڈی آئی جی نصیرآباد نذیراحمد کرد کی خصوصی دلچسپی کے باعث آئی جی نصیرآباد سے پرمیشن لیکر کوئٹہ کی طرز پر ٹریفک قوانین مرتب کی گئی ہیں اور اب اس پر باقائدگی سے کام شروع کردیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کو ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کے مطابق چالان کیا جارہا ہے کسی سے کوئی امتیازی سلوک نہیں برتاجارہا ہے قانون سب کے لئے برابر ہے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے فٹنس بھی چیک کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں اور گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کے بیک بتیاں بھی ٹھیک کرادیں تاکہ رات کے اوقات کار میں حادثات رونمانہ ہوں

متعلقہ عنوان :