لاہور ،سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ’’میں بھی نواز ہوں‘‘والے بینرز آویزاں کر دئیے گئے

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائش گاہ واقع جاتی امراء کے باہر ’’میں بھی نواز ہوں‘‘والے بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جن پر میاں نواز شریف کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا ہے بینرز مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے لگائے گئے ہیں ۔