لاہور ،چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید احد چیمہ کے گھر پہنچ گئے،اہل خانہ سے ملاقات کی

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید گزشتہ روز بغیر پروٹوکول اچانک نیب کی زیر حراست سینئر بیورو کریٹ احد چیمہ کے گھر پہنچ گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے احد چیمہ کے اہل خانہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی پیغام پہنچایا اور ان کو پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ملاقات میں کیپٹن (ر)زاہد سعید نے احد چیمہ کے اہل خانہ کو بتایا کہ پنجاب حکومت احد چیمہ کی رہائی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور اس حوالے سے ہائیکورٹ میں آئندہ دنوں میں ایک پٹیشن بھی دائر کی جائیگی جبکہ احد چیمہ کے ساتھ ان کے اہل خانہ کی ملاقات بھی جلدکروائی جائیگی چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھی سینئر بیورو کریٹ احد چیمہ کی حمایت میں ان کے ہمراہ کھڑے ہیں اور ان کی رہائی تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :