Live Updates

اسلام آباد،تحریک انصاف کا اہم ترین اجلاس

پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کا گزشتہ روز اہم ترین اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک عمران خان نے کی،اجلاس میں پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا اہم اجلاس چیئرمین عمران خان کی صدارت میں گزشتہ روز منعقد ہوا،اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اورپنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں فیصل سبحان کی کھوج کیلئے "تلاش گمشدہ" مہم کے باقاعدہ آغاز کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کو یابید کمپنی اور فیصل سبحان کی کھوج لگانے اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہر فورم پر کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے اور کرپشن کی وارداتوں کو اجاگر کرنے پر اتفاق اور ملک گیر سطح پر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا بھی اعلان کیاگیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس مہم کا باقاعدہ آغاز 4 مارچ کو کراچی سے کیا جائے گا،عوامی رابطہ مہم کا تازہ ترین مرحلہ لاہور میں اختتام پذیر ہو گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عابد باکسر کی حفاظت کے حوالے سے ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔عابد باکسر کے حوالے سے تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ماوارئے عدالتی قتلوں کے حوالے سے شہباز شریف بدترین ریکارڈ کے حامل ہیں،خدشہ ہے کہ شہبازشریف خود کو بچانے کیلئے عابد باکسر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیں،عابد باکسر کی سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات