راہداری منصوبہ نہ صرف معاشی بلکہ ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے، مریم اورنگزیب

معاشی منصوبے عوام کی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں،پا ک چین دوستی باہمی اعتماد پرمبنی ہے، راہداری ثقافتی کارواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کے ساتھ ساتھ پاک چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے اور پاک چین دوستی باہمی اعتماد پرمبنی ہے جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتوں کا تبادلہ ہو گا کیونکہ عدم برداشت کے خاتمے میں آرٹسٹ کمیونٹی کا بہت اہم رول ہے اور نواز شریف نے پہلی بار 2013 میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی بات کی اور یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اتوار کے روز اقتصادی راہداری ثقافتی کارواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف معاشی بلکہ ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے جبکہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد پر مبنی ہے اور چین کے ساتھ رابطوں سے نہ صرف پاکستان کی ثقافتی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ملکو ں میں ثقافتوں کا تبادلہ بھی ہو گا کیونکہ عدم برداشت کے خاتمے میں فنکاروں کی کمیونٹی کا بہت اہم کردار ہے ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پہلی بار 2013 میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کی بات کی تھی اور یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گا جبکہ اس منصوبے پر دونوں ملکو ں کی عوام کو بھرپور اعتماد ہے اور معاشی منصوبے عوام کی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں اس لئے منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں جبکہ اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا ہے کہ سی پیک دونوں ملکوں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہو گا اور چینی عوام اور حکومت اس کی کامیابی کے لئے کوشاں اور دعاگو ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :