اردو وپنجابی فلموں میں بھی کام کرنا چاہتا ہوں‘اداکار دلبر منیر

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء)ماضی کے نامور ہیرو بدر منیر مرحوم کے صاحبزادے اداکار دلبر منیر اردوفلموں میں کام کرنے کے حوالے سے اچھے کردار کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ اب پشتو فلموں کا معیار اور مارکیٹ بھی خراب ہو کر رہ گئی ہے‘ میں اب کسی اچھی فلم یا ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا خواہشمند ہوں‘ انہوں نے کہا کہ میرے والد بدرمنیر پشتو‘ اردو اور پنجابی فلموں کے کامیاب اور لیجنڈ اداکار تھے‘ میں اپنے ابو کے فن کوآگے بڑھانا چاہتاہوں‘ میں اب پشتو فلموں کے ساتھ دیگر اردو پنجابی فلموں میں بھی کام کرنا چاہتا ہوں‘ اس کے لئے جدوجہد کر رہا ہوں