خاندان میں واحد شخص ہوں جس نے گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ‘ ولی حامد خان

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء)کلا سیکل موسیقار حامد علی خان کے صاحبزادے گلوکار و اداکار ولی حامد خان نے کہا ہے کہ میں اپنے خاندان میں واحد شخص ہوں جس نے گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور بھرپور کامیابی حاصل کی ،میرے لئے اداکاری کی نسبت گلوکاری زیادہ مشکل ہے کیونکہ مجھے موسیقی کی دنیا میں اپنے خاندان کی شہرت کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ولی حامد خان نے کہا کہ جب بھی موسیقی کی تاریخ مرتب کی جائے گی پٹیالیہ گھرانے کا ذکر اس کالازمی جزو ہوگا۔موسیقی کے میدان میں میرے گھرانے کا ایک نام ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے بھرپور محنت کر رہا ہوں۔ انہوںنے مزیدکہا کہ گلوکاری اور اداکاری دونوں شعبوں میں میرے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد ہے جو مجھے اپنی رائے سے بھی آگاہ کرتی ہے