سری دیوی کے انتقال سے کچھ دیر قبل امیتابھ بچن کے ٹویٹ نے سب کو حیران کر دیا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء)لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے سری دیوی کے انتقال سے کچھ دیر قبل کئے گئے ٹویٹ نے سب کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بالی وڈ اداکارہ کل رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی ایک ٹویٹ نے لوگوں کو اور بھی زیادہ حیران کر دیا۔سری دیوی کی موت سے کچھ دیر قبل امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نہ جانے کیوں عجیب سے گھبراہٹ ہو رہی ہے امیتابھ کے اس ٹویٹ پر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی کی موت سے 20 منٹ قبل امیتابھ بچن کا ایسا ٹویٹ کرنا واقعی حیران کرتا ہے۔