آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کرپشن کیس میں ملوث ٹھیکیدار شاہد شفیق کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کرپشن کیس میں ملوث ٹھیکیدار شاہد شفیق کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے بتایاگیا ہے کہ نیب لاہورنے ملزم شاہد شفیق کو گزشتہ روزہفتہ وار تعطیل کے روز ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ جواد علی نقوی کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے نیب کے دلائل سننے کے بعدملزم شاہد شفیق کو ایک روزہ ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا جبکہ ملزم شاہد شفیق کو آج بروز پیر احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں شاہد شفیق کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت سے استدعا کی جائیگی ملزم شاہد شفیق پر ایل ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے 14 ارب روپے کا ٹھیکہ جعلی کاغذات پر حاصل کرنے کا الزام ہے جو پیراگون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کے بھائی ہیںجبکہ ملزم شاہد شفیق کی گرفتاری کے حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے ممکنہ طور پرروپوش ہونے یا بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات پر اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے نیب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم شاہد شفیق کی ملکیتی بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی سی 4 کیٹیگری کی ذیلی کمپنی ہے جس نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سے 20 جنوری 2015ء کو معاہدہ کیا جس میں 16ہزارکے قریب غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ میں گھروں کے حصول کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے لیکن تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکانیب ترجمان کے مطابق آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث کاسا کمپنی تین کمپنیوں بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، سپارکو اور چائنہ فرسٹ گرو پ کا جوائنٹ وینچر ہے۔

(جاری ہے)

قانونی طور پرکمپنیوںکو 15 کروڑ روپے سے زائد رقم کا معاہدہ دیا جانا غیر قانونی ہے جعلی کاغذات کے ذریعے میسرز ایم ایس سپارکو، بسم اللہ کنسٹرکشن اور میسرز چائنہ فرسٹ نامی کمپنی کو جوائنٹ وینچر کے طور پر پیش کیا گیا واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کی نشاندہی پر بسم اللہ انجینئرنگ سروسز کے پارٹنر ملزم شاہد شفیق کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا جبکہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیورو کریٹس میں خوف طاری ہوگیا ہے اور اکثر بیورو کریٹس کو ڈر ہے کہ ان کی مبینہ کرپشن کی فائلیں بھی آنے والے دنوں میں کھل سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :