یورپی یونین کے آٹھ رکنی وفد کی چودھری شجاعت اور پرویز الہی سے ملاقات

سیاسی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) یورپی یونین کے آٹھ رکنی وفد نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری برادران نے کہا ہے کہ 2013 کے آر او الیکشن صرف جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے قبول کئے تھے لیکن آئندہ انتخابات میں قوم دھاندلی برداشت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چودھری برادران سے یورپی یونین کے آٹھ رکنی وفد نے ملاقاات کی ہے جس میں موجود ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ انتخابات پر بات چیت کی گئی ہے ۔ ملاقات میں چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ 2013 کے آر اوز کے الیکشن صرف اور صرف جمہوری عمل کے تسلسل اور مضبوطی کے لئے قبول کئے تھے جبکہ چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں قوم دھاندلی برداشت نہیں کرے گی جبکہ یورپی یونین کے آٹھ رکنی وفد سے ملاقات میں مسلم لیگ(ق) کی طرف سے کامل علی آغا ، خالد رانجھا اور رصوان امتیاز علی بھی موجود تھے ۔ ۔