بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے،نوابزادہ میر سراج رئیسانی

اتوار 25 فروری 2018 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین وپاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے پاک افغان سرحد پر باڑ لگا کر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے ہم افغانستان سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن بھارت اپنی جارحانہ پالیسیوں سے ہمارے برادر تعلقات کو سبوتاژ کررہا ہے جس پر افغان قوم کو سوچنا ہو گا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت نہ صرف افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے بلکہ اسوقت بھارتی فوج بھی افغانستان میں موجود ہے جو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گٹھ جوڑسے براستہ پاک افغان سرحد نہ صرف بارودی مواد کی ترسیل کر رہی ہے بلکہ پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں کرنے کے لیے اسی 2600کلو میٹر لمبی سرحد کو دہشتگردوں کی آمد و رفت کے لیے بھی استعمال کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

صرف سال 2017میں تقریبا 7000کلو دھماکا خیز مواد اور بڑی تعداد میں بھارتی ساختہ اسلحہ ایف سی بلوچستان اور دیگر حساس اداروں نے پکڑا ۔ یہ سب صرف اس لیے ہے کیوں کہ پاک افغان سرحد پر کوئی باضابطہ نظام موجود نہیں ہے جس سے آنے جانے والے افراد کا ریکارڈ رکھا جا سکے اس سلسلے کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ پاک افغان سرحد پر باضابطہ باڑ لگائی جاے اور تمام نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جاے تا کہ سی پیک اور پاکستان کی خوشحالی کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملاے جا سکیں ۔

چیئرمین متحدہ محاز نے واضع کیا کہ ہم افغانستان سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن بھارت اپنی جارحانہ پالیسیوں سے ہمارے برادر تعلقات کو سبوتاژ کررہا ہے جس پر افغان قوم کو سوچنا ہو گا آج بھی پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں افغانستان کے 3000سے زائد طلبا اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔لیکن بھارت اپنی تخریب کاری کے زریعے دو برادر ممالک میں دوریاں پیدا کرنا چاہتا ہے جس کے خلاف افغانستان کی نئی نسل کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :