امر یکی سفارتخانہ کی منتقلی خطے کے امن کیلئے سخت نقصان دہ ہے،فلسطینی تنظیمیں

اتوار 25 فروری 2018 19:30

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) متعدد فلسطینی تنظیموں اور گروہوں نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر عمل درآمد کو خطے کے امن کیلئے سخت نقصان دہ قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

سلطینی کے مختلف علاقوں میں مختلف گروہوں اور تنظیموں کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے پر شدید احتجاج کی گیا اور کہا گیا کہ ٹرمپ کا فیصلہ سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل بارے یہ یکطرفہ فیصلہ ہے اور عالمی تنظیم کی سرعام خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیاتھا کہ مئی میں امریکہ اپنا سفارتخانہ، تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر گے گا۔مئی سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کے قبضے کا دن ہے جو یوم نکبہ کے نام سے مشہور ہے۔

متعلقہ عنوان :