آلو کی اوسط قیمت میں 31.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران آلو کی اوسط قیمت میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران آلو کی اوسط قیمت 34.09 روپے فی کلو رہی ہے جبکہ مالی سال 2016ء کے دوران آلو کی فی کلو اوسط قیمت 25.92 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح مالی سال 2016 ء کے مقابلہ میں مالی سال 2017ء کے دوران آلو کی اوسط فی کلو قمیت میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :