مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا گیا

قائم مقام صدر کا تقرر ہوگا مستقل صدر کے انتخابات کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں کل منگل کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں پارٹی کے قائم مقام صدر کا تقرر کیا جائے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے مستقل صدر کے انتخاب کی حکمت علی بھی طے کی جائے گی توقع ہے کہ پہلے مرحلہ میں پارٹی کے نئے نائب صدر کو محدود مدت کیلئے ذمہ داری دی جائے گی جبکہ بعدازاں مستقل صدر کا انتخاب ہوگا مستقل صدر کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام اگر چہ سامنے آچکا ہے تاہم مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن صفدر اپنے بیانات میں واضح طور پر مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی بات کرچکے ہیں بیگم کلثوم نواز شریف کا نام بھی گردش میں ہے میاں نواز شریف اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے اور پارٹی اسے قبول کرے گی

متعلقہ عنوان :