سپر یم کو رٹ ، آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 5بینچ تشکیل

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار نے آ ج پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے 5بینچ تشکیل دیدیئے ہیں بنچ اول چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن دوم جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سردار طارق مسعود سوئم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب چہارم جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سید منظور علی شاہ جبکہ بنچ پنجم جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل ہوگا