سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگلے ماہ ہوگا وزیر اعظم کی جانب سے نظر ثانی کیلئے واپس بھیجے گئے کیسززیر غور آئینگے

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس آ ئندہ ماہ طلب کیا جائیگا اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے سنٹرل سلیکشن بورڈ کو نظر ثانی کیلئے واپس بھیجے گئے کیسز زیر غور آئیں گے سنٹرل سلیکشن بورڈ نے اجتماعی دانش و بصیرت کو استعمال میں لاتے ہوئے نوسے بارہ جنوری کو ہونے والے اجلاس میں تین سو سے زائد افسروں کو گریڈانیس سے بیس سے بیس سے اکیس میں ترقی دینے کی سفارش کی تھی مجاز اتھارٹی کی حثیت سے حتمی منظوری وزیر اعظم کا اختیار ہے وزیر اعظم نے اکیس فروری کو ایک خط میں بورڈ کی سفارش کے باوجود کئی افسروں کی ترقی روکتے ہوئے بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ چار ہفتوں میں دوبارہ اجلاس بلاکر ان افسروں کی ترقی کا زسرنو جائزہ لے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جن افسروں کی ترقی کے نو ٹیفکیشن جاری کئے ہیں ان کے نوٹیفیکشن میں یہ پیرا لکھ دیا ہے کہ اگر نظر ثانی کی صورت میں سینئر افسر کو ترقی مل گئی تو آپ واپس اپنی جونئیر پوزیشن پر جائیں گے یہ تحریر عدالتی چارہ جوئی سے بچن کیلئے کی گئی ہے