سینٹ کا الوداعی اجلاس 5مارچ سی9مارچ تک پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) سینٹ کا الوداعی اجلاس 5مارچ سی9مارچ تک ہوگا ایوان بالا کے 104سینٹرز میں سی52 سینٹرز11مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور نئے منتخب ہونے والے 52 سینٹرز 12مارچ کو حلف اٹھائیں گے سینٹ کے الوداعی اجلاس میں سبکدوش ہونے والے 52 سینٹرز ایوان کی کارکردگی قانون سازی و دیگر امور پر خیالات کا اظہار کریں گے سینٹ کے رواں پارلیمانی سال کا آخری اجلاس جو کہ سبکدوش اراکین سینٹ کے حوالے سی5 مارچ سے 9 مارچ تک پارلیمنٹ پاؤس میں ہوگا چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی اجلاس کی صدارت کریں گے آئندہ ہفتے سینٹ کی موجودہ تمام کمیٹیاں ختم ہوجائیں گی اور12 مارچ کو نئے سینٹروں کے آنے کے بعد ایوان کی 40 سے زائد پارلیمانی کمیٹیوں کی نئے سرے سے تشکیل ہوگی

متعلقہ عنوان :