میانمار میں تین بم دھماکے، پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی

سٹوے شہر میں مزید 3 بم برآمد ہوئے جنہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے پھٹنے سے پہلے ناکارہ بنادیا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) میانمار میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔میانمار کی ریاست راکھائن کے دارالحکومت سٹوے میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تاحال دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں۔ پولیس کے مطابق ایک بم حملہ اعلیٰ حکومتی افسر کے گھر پر ہوا۔

(جاری ہے)

دوسرا دھماکا عدالت کے باہر اور تیسرا ایک سرکاری دفتر کے قریب ہوا۔دھماکوں کی شدت سے آس پاس کی عمارتوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سٹوے شہر میں ہی مزید 3 بم بھی برآمد ہوئے جنہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا۔ بم حملوں کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس نے شاہرائیں بند کرکے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :