سندھ رینجرز کی ڈیفنس میں کارروائی، 2 غیرملکی باشندے بازیاب کرالیے

بازیاب ہونے والے غیر ملکیوں میں سے ایک کا تعلق نائیجر اور دوسرے کا تنزانیہ سے ہے

اتوار 25 فروری 2018 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے یرغمال بنائے گئے دو غیر ملکی باشندوں کو بازیاب کرالیا۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے کراچی میں ڈیفنس کے علاقے خیابان محافظ میں واقع ایک بنگلے میں چھاپہ مار کر غیر ملکی باشندوں کو بازیاب کرایا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران رینجرز نے تین مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا جن کی شناخت وسیم بلوچ، ندیم ربانی اور فہد شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بنگلے میں غیر ملکی باشندوں کو یرغمال بناکر رکھا گیا ہے۔ بازیاب ہونے والے غیر ملکیوں میں سے ایک کا تعلق نائیجر اور دوسرے کا تنزانیہ سے ہے۔ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :