سکھر میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

اتوار 25 فروری 2018 19:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) گڈانی پھاٹک کے علاقے میں مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔سکھر میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں مخالفین نے گھر میں گھس کر دو خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں صادق گڈانی، اس کی اہلیہ اور ایک خاتون رشتہ دار شامل ہے جب کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ کے بیانات کے بعد ملزمان کی گرتفاری کے لئے چھپاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :