امریکہ کا مئی میں امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان

مئی میں اسرائیل کی سترویں سالگرہ پر امریکی سفارتخانہ یروشلم میں کھولا جائے گا۔ امریکی محکمہِ خارجہ

اتوار 25 فروری 2018 19:30

امریکہ کا مئی میں امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) امریکا کی ڈھٹائی ابھی بھی برقرار ہے۔ دنیا بھرمیں مسلمانوں کا احتجاج نظر انداز کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کو اس سال مئی میں یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی محکمہِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مئی میں اسرائیل کی سترویں سالگرہ پر امریکی سفارتخانہ یروشلم میں کھولا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق فی الحال سفارتخانہ یروشلم میں موجود امریکی قونصل خانے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس اعلان پر ردعمل دیا کہ یہ اسرائیلی عوام کے لیے ایک بہترین دن ہے۔دوسری جانب فلسطین میں اس فیصلے کے خلاف شدید غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کیا تھا جس کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :