عالمی بینک کی مالی معاونت سے سندھ ایگری کلچر گروتھ پراجیکٹ 1لاکھ 12 ہزار کاشتکاروں کو تربیت اور رعائتی نرخوں پر زرعی آلات فراہم کئے جائینگے،ایس اے بی پی حکام

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) عالمی بینک کی معاونت سے سندھ میں سندھ ایگری کلچر گروتھ پراجیکٹ (ایس اے بی پی) سے صوبہ کے 1لاکھ 12 ہزار کاشتکاروں کو تربیت فراہم کرنے کیساتھ ساتھ کاشتکاروں کو رعائتی نرخوں پر زرعی آلات بھی فراہم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایس اے بی پی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جی ڈی پی میں زرعی شعبہ کا حصہ 21 فیصد ہے اور سندھ جی ڈی پی میں دوسرا بڑا حصہ دار ہے۔سندھ میں ہر طرح کی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں اورعالمی بینک کی معاونت سے منصوبہ کے اجراء سے صوبہ کے 1لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو تربیت فراہم کی جائے گیاور انھیں زرعی آلات بھی سستے نرخوں پر فراہم کئے جائینگے،جس سے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اصافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :